پیانگ یانگ+سئیول+واشنگٹن( آئی این پی+اے ایف پی+اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کم ہانگ ان نے متعلقہ اداروں کو مزید میزائل تیار کرنے کا حکم دے دیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کم یانگ ان نے ٹھوس ایندھن والے مزید راکٹ انجن اور راکٹ وار ہیڈ بنانے کاحکم دے دیا، شمالی کوریا ئی رہنما کو ملک کے کیمیائی ادارے کے ایک دورے کے دوران بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہبھی کیا گیا۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فونیکس میں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کورین لیڈر کم یانگ آن نے امریکہ کا احترام کرنا شروع کر دیا ہے۔ میرے جارحانہ بیانات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ بہت مضبوط تھا لیکن وہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ میں اس حقیقت کا احترام کرتا ہوں کہ میرا یقین ہے وہ شمالی کورین لیڈر ہمارا احترام کرنا شروع کر رہا ہے۔ اور شاےد کچھ مثبت نتیجہ نکل آئے ، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ایکس ٹیلرسن نے کہا کہ شمالی کوریا کیساتھ بہت جلد مذاکرات ہو سکتے ہیں، امریکہ شمالی کوریا سے اس سمت میں مزید پیش رفت کی توقع رکھتا ہے۔