زمینو ں کی غیر قانو نی الا ٹمنٹ ، سندھ ہا ئیکو رٹ نے تفتیشی افسرکو طلب کر لیا

کراچی(نمائندہ نوائے وقت) سندھ ہائی کورٹ نے سا بق سیکرٹری لینڈ مصطفی پھل کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کو 27ستمبر تک طلب کرلیا ہے۔بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سابق سیکرٹری لینڈ مصطفی پھل کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں نیب تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب نے تحریری جواب جمع کرادیا۔ نیب کے مطابق ملزم نے اسکیم تینتیس میں چار ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ مصطفی پھل کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے لگتا ہے نیب بھی ملزم کے ساتھ مل گیا ہے۔ کیا اس سے بھی پیسے پکڑ لیے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے زمین اب کس کے پاس ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ زمین سرکار کے قبضے میں ہے۔ الزامات بے بنیاد ہیں۔ عدالت نے ستائیس ستمبر کو نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تفتیشی افسر طلب

ای پیپر دی نیشن