لاہور+ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر تجارت اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک‘ پی پی 139 کے رکن پنجاب اسمبلی و صوبائی وزیر بلال یاسین اور پی پی 140 کے رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض دیگر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں کمشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے الیکشن کمشن وزارت دفاع کو خط لکھے گا۔ کسی قسم کے تصادم سے بچنے کیلئے ریٹرننگ افسر کی فوج کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نے حلقے میں فوج کی تعیناتی کی سفارش کر دی ہے۔
این اے 120‘ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہو گا‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز ملک‘ بلال یاسین کو نوٹس جاری
Aug 24, 2017