کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زون دو میں 14ووٹوں کا دعویٰ کرنے والے "ہم خیال گروپ "نے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرلی انہیں یقینی شکست نظر آرہی تھی اس لئے بورڈ آف گورنر پی سی بی سے بے بنیاداپیل دائر کر کے کے سی سی اے زون دو میں 26 اگست کو ہونے والے الیکشن کو ا لتواءکا شکار کیا گیا ہے ان خیلا ت کا اظہار جاوید احمد خان سابق صدر کے سی سی اے زون دو اور صدارتی الیکشن کے لیے اُمیدوار کے سی سی اے زون دو نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے کا غذات نامزدگی جمع کر وائے تو میر ے مد مقابل صدارتی امیدوار محمد افضل نے میر ی دوہر ی شہریت پر ایک درخواست ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی کو جمع کر ائی جس میں پی سی بی کے قوانین کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا تھا جس کی بنا پر محمد افضل کی درخواست کو مسترد کر تے ہوئے پی سی بی کے ڈپٹی الیکشن کمشنر نے مجھے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قراردیا جس پر ہم خیا ل گروپ کی پر یشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا کیونکہ یہ مختلف مواقعوں پر کہتے رہے ہیں کہ 14ووٹ ہمارے پاس ہیں جن کے پاس 23میں سے 14ووٹ ہوں وہ الیکشن سے راہِ فرار اختیار نہیں کرتا بلکہ الیکشن میں جاتا ہے ہمارے پاس16ووٹ تھے جس کا ہم نے بارہا اظہار کیا ہے کہ "ہم خیال گروپ©" نے الیکشن سے راہِ فرار اختیار کرکے یہ بتا دیا ہے کہ ان کے دعوے کھوکھلے تھے جاوید احمد خان نے مزید کہا کہ 24نومبر 2016کو ہماری تین سالہ مدت پوری ہوگئی تھی اس کے بعد سے اب تک یہاں کوئی باڈی موجود نہیں ہے جس سے یقینا کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے میں ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی سے اپیل کرتا ہوں کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کے سی سی اے زون دو کے الیکشن جلداز جلد منعقد کرائے جائیں۔
14ووٹوں کا دعویٰ کرنے والوں نے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرلی۔ جاوید خان
Aug 24, 2017