اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکی صدر امن پسند رہنما کا کردار ادا کریں، جنگجو کا نہیں۔ بھارت سے دوستی کی قیمت پاکستان سے دشمنی پر نہ رکھی جائے۔ امریکہ نے جو 5 ہوائی اڈے بنائے ہیں کیا وہ چین کاراستہ روکنے کیلئے ہیں۔ بدھ کو پار لیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بھاری قیمت چکائی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ایک دوست ملک جیسا رویہ رکھا ہے۔ امریکہ صدر امن پسند رہنما کا کردار ادا کریں، جنگجو کا نہیں۔
.امریکی صدر جنگجو نہیں‘ امن پسند رہنما کا کردار ادا کریں: رحمان ملک
Aug 24, 2017