قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ‘بیٹنگ‘باﺅلنگ‘فیلڈنگ کو چیک کیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ دوسرے روز بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے۔ بدھ کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو نیٹ میں بیٹنگ، باﺅلنگ، فیلڈنگ کرواکر ان کی کارکردگی اور فٹنس کو چیک کیا گیا۔ فٹنس ٹیسٹ کا آج آخری روز ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک تمام کھلاڑیوں کی فٹنس معیار کے مطابق رہی ہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹیگریز کے کھلاڑی شامل ہیں۔مکی آرتھراوردیگرغیرملکی کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوںکی فٹنس کومذیدبہتربنانے کےلئے انہیںٹپس دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...