ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز، سری لنکن سمارا ویرا دورہ پاکستان کے حامی

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نیوز ایجنسیاں) لاہور میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ سری لنکن بیٹسمین تھلان سماراویرا دورہ پاکستان کے حامی ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم بھیجنے کی حمایت کر دی۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں بیٹسمین تھلان سمارا ویرا سب سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ سماراویرا اب اپنی فیملی کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے سری لنکن بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سمارا ویرا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کا ملک ہے۔ جہاں شائقین کو ہوم گراو¿نڈ پر بین الاقوامی سٹارز کو دیکھے ہوئے ایک عشرے سے زیادہ ہوگیا ہے۔ وہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ 1996 میں سری لنکا بھی ایسی صورتحال سے دوچار تھا۔ پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم بھیجنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔کھلاڑیوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار دینا چاہئے اور انہیں کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوگا جو خود پاکستان جانے پر رضامند ہوں۔لاہور حملے میں سماراویرا کو گولی لگی تھی اور انہیں 18 گھنٹے طویل آپریشن کرانا پڑا تھا۔ ان کے جسم سے نکلی گولی اب بھی ان کے گھر میں موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن