لاہور‘ ہری پور (نامہ نگار+صباح نیوز) ڈاکوو¿ں نے ہربنس پورہ کے علاقہ میں بھائی اور دوست کے ساتھ قربانی کے لئے بےل خرےدنے موےشی منڈی جانے والے 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردےا اور دو لاکھ روپے رقم وتےن موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہےں۔ مقتول نوجوان کی عےدالاضحی کے بعد شادی تھی۔ اس واقعہ پر ورثا اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور پولےس کے خلاف شدےد نعرے بازی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ کا رہائشی25سالہ نوجوان فیصل علی اپنے بڑے بھائی شہزاد اور دوست کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر قربانی کے لئے بیل خریدنے موےشی منڈی جارہا تھا کہ راستے میں پانچ ڈاکو¶ں نے انہےں روک کر گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا لیا۔ ڈاکوو¿ں نے ان سے دو لاکھ روپے اور تےن موبائل فون چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔ جس کی زد مےں آ کر فیصل علی شدےد زخمی ہو گےا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ہےں۔ پولےس کے موقع سے پہنچنے سے پہلے ہی زخمی فےصل اپنے بڑے بھائی شہزاد کے ہاتھوں مےں دم توڑ گےا۔ پولےس نے نعش قبضے مےں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ فیصل کی والدہ اور بہنیںرو رو کر انصاف مانگتی رہیں۔ پولےس نے مقدمہ درج کر کے تفتےش شرع کر دی ہے۔ مقتول فیصل اور اس کا بڑا بھائی شہزاد ہربنس پورہ پلی دین داراں کے قریب جوتوں کا کارخانہ چلاتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے کو ٹ لکھپت میںضمیر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 6لا کھ مالےت ،چوہنگ میں فاروق کے گھر سے 4لاکھ مالےت، غالب مارکیٹ میںآ فتا ب کے گھر سے3لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان ،راوی روڈ مےں صادق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ مالےت ،ڈیفنس سی کے علا قہ میںاختر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 30ہز ار مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فو ن لوٹ لےا ہے ۔ڈاکوو¿ں نے راہزنی کی 8ورادتوں مےںشہرےوں سے ہزاروں نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے شیر ا کو ٹ میں سے منا ظر،با غبا نپو رہ میں سے شہبا ز کی کارےں جبکہ اچھر ہ میںنعیم ،مغلپو رہ سے سجا د،لا ڑ ی اڈا سے فیصل ،ریس کو رس سے ظہیر،مسلم ٹا ﺅ ن میں بشیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔ ہری پورمیں منی چینجر پر کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ، ڈاکو منی چینجر سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔گزشتہ روز ہری پور میں جی ٹی روڈ پر واقع منی چینجر کی دکان میں 3 ڈاکو داخل ہوئے، سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کی کوشش کے دوران ایک ملازم نے مزاحمت کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کردی جس سے ملازم زخمی ہوگیا جس کے بعد ڈاکو وہاں موجود ملکی اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو 2 کروڑ روپے اور 20 ہزار برطانوی پاﺅنڈ لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوںمیں بدھ کو فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور دو افرادزخمی ہوگئے ۔پاپوش نگر میںلکی مسجد کے قریب مسلح افراد نے ایک نوجوان 20 سالہ حمزہ ولد جمال کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کے بارے میں تفتیش شروع کردی۔ ادھر نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل میں ایک نوجوان 26 سالہ فیضان ولد خادم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جب کہ قائد آبادمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ شہزاد ولد خوشحال خان زخمی ہوگیا۔