ایران اور سعودی عرب جلد سفارتی تعلقات بحال کریں گے

Aug 24, 2017

تہران (نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز) ایران اور سعودی عرب کے درمیان جلد ہی سفارتی وفود کی آمد ورفت ہونے والی ہے۔ سفارتی عہدے داروں کے تبادلوں کی جانب اشارہ کیا جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے دونوں علاقائی حریفوں کے درمیان پچھلے سال سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سفارتی وفود کے تبادلوں کے لیے حج کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔ ہم آخری مراحل کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے سفارت کار اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں جا سکیں۔

مزیدخبریں