کابل (اے ایف پی+نیٹ نیوز) افغانستان کے شہر لشکرگاہ میں طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں4 اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔مرنیوالوں میں بطی،دوخواتیناور چار اہلکار جبکی زخمیوں میں مدرسے کے طلبا ،خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے کمانڈر جنرل نکلسن نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے طالبان تشدد کی راہ چھوڑ کر مصالحت کا اعلان کریں۔ نئی پالیسی کا مطلب ہے طالبان جنگ کرکے نہیں جیت سکتے۔افغان شراکت دارجانتے ہیں طالبان کیخلاف امریکی عزم مضبوط اور پائیدار ہے۔ پرامن،مضبوط افغانستان ،افغان عوام اوراتحادی فورسز کی کامیابی ہے۔آئی این پی کے مطابق لشکر گاہ میں 3 فوجی گاڑیاں تباہ، مسجد اور مدرسے کو بھی نقصان پہنچا، طالبان نے متعدد فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ نئی افغان پالیسی کے بعد پہلی کارروائی ہے۔