نئی امریکی پابندیوں کا جواب دیا جائے گا: روس

Aug 24, 2017

ماسکو (نیٹ نیوز)روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ہم اپنے خلاف عائد نئی امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دیں گے۔امریکہ نے پیانگ یانگ کے ساتھ تجارت کی بنا پر روس اور چین کے16 اداروں اور شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی جس پر روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس امریکی پابندیوں کی فہرست میں اضافے کا جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلقات کو خراب کرنے کا رجحان بارک اوباما کے دور سے ہی شروع ہوگیا تھا ، جو اب بھی جاری ہے جبکہ روس ہمیشہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کوشش کرتا رہا ہے۔

مزیدخبریں