غزہ +بیت المقدس (اے این این)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف سرگرم تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام نے افریقی ملک الجزائر سے آنے والے ایک امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد امدادی قافلہ واپس جانے پر مجبور ہوگیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق الجزائر سے محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے گئے امدادی قافلے کو غزہ داخل ہونے سے روکنا انتہائی شرمناک اور افسوسناک اقدام ہے۔ مصری حکام کا یہ طرز عمل حالیہ عرصے کے دوران دو طرفہ تعلقات میں آنے والی بہتری کی مثبت روح کے خلاف ہے۔
مصر نے الجزائر سے غزہ کیلئے آنے والا امدادی قافلہ واپس بھیج دیا
Aug 24, 2017