رائے ونڈ: جناح آبادی سکیم پر قبضے، مالکان کا حصول ملکیت خواب بن گیا

رائے ونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بے گھر افراد کیلئے بنائی گئی جناح آبادی سکیم قبضہ گروپ کے نرغے میں ہے۔قبضہ دلوانے کی ڈیوٹی سرکاری افسروں کی بجائے سیاسی کارکن نبھانے لگے ، اصلی پلاٹ مالکان حقائق سے لاعلم ہیں، قبضہ حاصل کرنا خواب بن کر رہ گیا ۔ اسوقت کے ایم پی اے عبدالغفور کے دور2012ء میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے بے گھر افراد کیلئے 135پلاٹوں پر مشتمل سکیم کا اعلان کیا ، سکیم کی نشاندہی صوئے آصل روڈ پر چک بوٹا کے اندر چک وہیگل میں پنجاب حکومت کی 57کنال 11مرلے پر کی گئی یہ علاقہ اس وقت ایم این اے مسز رانا مبشر اقبال کی حدود میں آتا ہے ، جب سکیم کا اعلان ہوا تو 35 1افراد کو ملکیت کے ثبوت دئیے گئے تھے لیکن اس کے بعد اگلے الیکشن میں عبدالغفور کو اس حلقہ کا ٹکٹ نہ مل سکا اور یوں وہ 135افراد بے یارومدد گار ہوکر رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن