لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا عبدالوکیل جوئیہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے نکالنا آسان نہیں، ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ نواز شریف کی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہو گئے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کی آواز ہیں جمہوریت کی بقاءاور ملکی سلامتی کیلئے نواز شریف کا اقتدار میں رہنا وقت کا تقاضا ہے۔