پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی محکمہ خارجہ کابیان مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ نے مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال کوغلط رنگ دینی کی کوشش کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے حقائق کے منافی بیان جاری کیا، گفتگو میں دہشتگردوں کے پاکستان میں سرگرم ہونے کا ذکر نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنےبیان کوفوری درست کرے۔
امریکی اعلامیہ مسترد,امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنےبیان کوفوری درست کرے:ترجمان دفتر خارجہ
Aug 24, 2018 | 10:21