صدراتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

Aug 24, 2018 | 19:25

ویب ڈیسک

صدراتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر مملکت کے انتخاب کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو صبح 10 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہوگا۔یاد رہے کہ صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں میں اس نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے

مزیدخبریں