انقرہ( آن لائن )صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ قبرصی ترکوںکے حقوق اورانکے مفادات کا دفاع ہمارا فرض ہے قبرص مسئلے کے حل میں یونانیوں کی ہٹ دھرمی کارفرما ہے،انہوں نے کہاکہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائیڈروکاربن کی تلاش جاری رکھی جائیگی ۔صدر نے انقرہ میں موجود شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیراعظم ایرسین تاتار کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔
قبرص مسئلے کے حل میں یونانیوں کی ہٹ دھرمی کارفرما ہے :اردگان
Aug 24, 2019