نابلس (صباح نیوز)صہیونی آبادکاروں کے جتھوں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے شمال میں سبسطیہ قصبے پر دھاوا بول دیا۔سبسطیہ کے چیئرمین محمد اعظم نے کہا کہ درجنوں اسرائیلی آبادکاروں نے مسلح فوجیوں کی حفاظت میں سبسطیہ میں آثارقدیمہ کے علاقے پر ہلہ بول دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جگہ کا محاصرہ کیا اور فلسطینی رہائشیوں کو آثارقدیمہ کی جگہ پہنچنے سے روک دیا۔