سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ، ہر طبقے کا احساس ہے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء جلد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے۔ سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ وہ کام ہیں جو 70سال میں کسی حکومت نے نہیں کئے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے سرکاری فرائض سرانجام دیں گے اور ملازمین میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فورٹ منرو کو سیاحت کیلئے بہترین مقام بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے فورٹ منرو میں 18 ریسٹ ہائوسز کی تزئین و آرائش کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹ ہائوسز کی بکنگ کی آن لائن سہولت مہیا کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں پانی کے ذخیرے کیلئے چھوٹے ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کی پرانی گاڑیاں آکشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کے تحت پرانی گاڑیوں کی آکشن کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مانیکا کینال کی لائننگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں سالڈ ویسٹ کے نظام کی بہتری کیلئے ضروری مشینری فراہم کی جائے گی۔ فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ۔ترقیاتی منصوبوں کی سخت نگرانی کا عمل ہر سطح پر جاری رہے گا اور عوام کی سہولت کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو اجلاس کے دوران فلاح عامہ کے منصوبوںپر پیش رفت اور نئی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...