کارڈف(آئی این پی) گلیمورگن کے چیف ایگزیکٹیو ہیو مورس پاکستان سے ایک ٹوئنٹی 20 میچ کی میزبانی کارڈف کو ملنے پر خوشی سے نہال ہوگئے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس پاکستان ٹیم کے دورے کا مکمل شیڈول جاری کیا تھا، دوسرا ٹی 20 کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں 31 اگست کو ہونا ہے۔مورس نے کہاکہ ہم گرین شرٹس کو ایک ٹی 20 میچ کیلیے کارڈف میں خوش آمدید کہنے کو بے قرار ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیم اور اسی وجہ سے ہم کافی پرجوش ہیں، آئندہ برس 31 اگست کو پیر کے روز بینک ہالی ڈے ہوگا، جس کی وجہ سے ہمیں اس مقابلے میں بمپر کرائوڈ کی آمد متوقع ہے۔