ملکہ ترنم نورجہاں عظیم گلوکارہ ‘ملک و قوم کو نام روشن کیا: منیزہ ہاشمی

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے موسیقی کے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں چیئرپرسن بورڈآف گورنز لاہورآرٹس کونسل منیزہ ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ترنم ناز، حمیرا چنا،افشاں بیگم،عذراجہاں،صائمہ جہاں،فرح انور،سائرہ نسیم، شبنم مجید،نادیہ ہاشمی،شاہد علی نصرت،ذکیہ بانو اورسائرہ طاہر نے ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ منیزہ ہاشمی نے کہا کہ ملکہ ترنم نورجہاں عظیم گلوکارہ تھی،دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کا پیار،انکی ہنسی اور خوش گفتاری بہت یاد آتی ہے،فیض احمد فیض نے اپنی غزل’’مجھے سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ‘‘ نورجہاں کے نام کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر اطہر علی خان نے کہا کہ ملکہ ترنم جہاں برصغیر کی لاجواب آواز تھیں جن کا آج بھی کو ئی ثانی نہیں،نئی نسل کے گلوکاروں کیلئے نور جہاں کی گائیگی مشعل راہ ہے۔ لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں تحریک آزادی کی جہدوجہد پر مبنی ڈرامہ ’’ونڈ‘‘ بھی پیش کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن