لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔عامر خان نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلئے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔