میجرجنرل آصف غفور کا پاکستان مخالف ویب سیریز بنانےپرشاہ رخ خان کو منہ توڑ جواب

Aug 24, 2019 | 11:47

ویب ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی پروڈکشن میں تیار کردہ ایک ویب سیریز کا ٹریلر جاری کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ تم بالی ووڈ کے ناسور میں ہی رہو، حقیقت میں ’ را‘ کے جاسوس کلبھوشن جادھو کو دیکھو ، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کی صورتحال دیکھو۔آصف غفور نے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر سفاکی کا مظاہر کرنے والے شاہ رخان کو مزید کہا کہ آپ بالی ووڈ ناسور میں رہنے کے بجائے امن اور انسانیت کی بات بھی کرسکتے تھے ، آپ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم ، ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے خلاف آواز بلند کرکے امن کو پرموٹ کرسکتے تھے

مزیدخبریں