تیزترین سماعت،ماڈل کورٹس میں مجموعی طور پر201 مقدمات کا فیصلہ

Aug 24, 2019

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے ،373ماڈل کورٹس نے مورخہ 23 اگست 2019 کو مجموعی طور پر201 مقدمات کا فیصلہ کیا، جس کی تفصیل یوں ہے پہلے مرحلے میں قائم کردہ167ماڈل کورٹس نے قتل کے37اور منشیات کے29مقدمات یعنی66مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل294گواہان کے بیانات قلمبند کیے،پنجاب میں قتل کے7اور منشیات کے16، سندھ میں قتل کے23اور منشیات کے9، خیبر پختونخواہ میں قتل کے7اور منشیات کے3 جبکہ بلوچستان میں منشیات کا1مقدمہ کا فیصلہ ہوا،2مجرمان کو سزائے موت8کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر8 مجرمان کو کل47سال6 ماہ 10 دن قید اور3662000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 100دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے35مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے79گواہان کے بیانات قلمبند کیے،مجموعی طور پر 2مجرمان کو3ماہ قید اور 31000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مزیدخبریں