باہتر (نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے وائلڈ لائف سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنگلی حیات اور جنگلات میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں صوبائی حکومت جنگلی جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے کالا چٹا کا ایریا قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور ہم اس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے گذشتہ روز ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے معروف پہاڑی سلسلے کالا چٹا میں میجر (ر) شہر یار حسن خان کے فارم ہائوس مقام کے پُر فضا ماحول میں نایاب جنگلی پرندوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے سی بی او ممبران کی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی بی او ممبران کے مطالبات پر صوبائی وزیر برائے وائلڈ لائف صمصام بخاری نے کہا کہ اگلے تین سال کے لیے ضلع اٹک میں شکار پر مکمل پابندی لگائیں گے انہوں نے ضلعی افسران کو بھی متنبہ کیا کہ اگر کوئی شکاری پکڑا جائے تو بھلے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اُ س کے خلاف قانون کے مطابق کاروئی عمل میں لائی جائے۔ تقریب میں ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس طاہر رضا ہمدانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل ندیم قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور عبدالشکور منجھ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر مدثر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اٹک منظور احمد کے علاوہ میجر (ر)سعد نسیم خان ناڑہ،زاہد خان اکھوڑی،سردار طاہر خان پنڈ نیازی ،اقبال خان اکھوڑی ،سردار کیفی خان ڈھوک سوائیں بوٹا، ٹھیکیدار اسلم پرویز جبی اور سی بی او تنظیم کے دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔