ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت )ما ہرد ستکا ر،محنتی اورجفاکش حلقو ںمیں منفرد پہچا ن رکھنے والے حاجی عبدالحفیظ،حاجی محمد سعیدکے والدبز رگوار،حاجی رحمت د ین آف محلہ عنایت شاہی ٹیکسلا،طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے،مرحوم کوٹیکسلاکے قد یمی آہلاںوالے قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا ،مرحوم حاجی رحمت دین زندہ دل شخصیت کے مالک تھے،اور1990/91میںمحلہ عنایت شاہی کے حلقہ سے بلدیہ ٹیکسلاکے کونسلرمنتخب ہوئے،اوراپنے مزا ج اورکردارکی بناپرشہرکے تمام حلقوںمیںاپنی منفر د پہچان رکھتے تھے،پابندصوم وصلوۃ اورزندگی بھرقول و قرارکی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ مکۃ مدینہ کے لاتعدادمبارک سفرکیئے،حج اورعمرہ کی متعددبارسعادت حاصل کی،اورمسلک حقہ پرقائم رہتے ہوئے صحت کے زمانہ میں دین اسلام کے فروغ میںسرگرم کرداراد اکر تے رہے،حاجی رحمت دین مرحوم اپنی واضح اورد وٹو ک گفتگوکے حوالے سے بھی اپنی پہچان آپ تھے، اورخاندانی طورپرماہردستکارشعبہ میںاپناکوئی ثانی نہیںرکھتے تھے،مرحوم کی نمازجنازہ میںعلاقہ بھرکی سیاسی،سماجی اورکاروباری،مذہبی سرکردہ شخصیات اورعام شہریوںنے کثیرتعدادمیںشرکت کی اورانکی مغفرت وبخشش کیلئے دعامیںشریک ہوئے۔
حاجی عبدالحفیظ،حاجی سعیدکے والدحاجی رحمت دین انتقال کرگئے
Aug 24, 2020