امریکی فوج نے تاجی بیس کا انتظام بھی عراقی فوج کے حوالے کر دیا

بغداد(نوائے وقت رپورٹ)عراق میںداعش کیخلاف فعال امریکی اتحادی افواج نے گزشتہ روز  تاجی فوجی اڈے کا کنٹرول ملکی فوج کے حوالے کر دیا۔ یہ فوجی اڈا امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی افواج کے زیر استعمال تھا اور وہاں عراقی فوجیوں کو تربیت دی جاتی تھی۔ بغداد کے شمال میں واقع تاجی بیس ایسی آٹھویں فوجی تنصیب ہے، جو غیر ملکی افواج نے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران مقامی افواج کے حوالے کی ہے۔ عراق میں امریکی افواج کی طرف سے کیے گئے ایک حملے میں ایک ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد ملکی پارلیمان نے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کی قرارداد منظور کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...