واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوآج پیر کو اسرائیل کا دورہ کرینگے۔ اس کے بعد وہ (کل) منگل کو متحدہ عرب امارات جائینگے۔ دورے کا مقصدحال ہی میںدونوںممالک کے درمیان ہونیوالے امن معاہدے کو آگے بڑھانا، چین اور ایران جیسے اہم معاملات پر اپنے دیرینہ اتحادیوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پومپیو کے ایجنڈے میں ان سیکیورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا بھی شامل ہے۔