پیرو :کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،نائٹ کلب پر چھاپہ ،بھگدڑ،13 ہلاک

لیما(نیٹ نیوز) پیرو میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 13 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔ پیرو کے دارالحکومت لیما کے تھامس ریسٹو بار کلب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا جس سے افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے کو کچلتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرتے رہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھگدڑ میں کچلے جانے اور دم گھٹنے کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہیں، پولیس نے نائٹ کلب سے 23 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تقریبا 120 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن میں نائٹ کلب کی انتظامیہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کو بار کے مالک اور منیجر کی تلاش ہے۔ گرفتار شدہ افراد پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن