کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے تاحال مردم شماری کی حتمی لسٹ کا اجرا نہیں کیا۔ جب تک لسٹ نہیں ملتی تب تک انتخابات کرانے سے قاصر ہیں۔ مردم شماری کی حتمی فہرست کیلئے دالت سے بھی رجوع کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت حکومت کسی کو بھی ایڈمنسٹریٹر مقرر کر سکتی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر افسران یا سول سوسائٹی کا نمائندہ ہو سکتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیلئے نام زیر غور ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں کراچی کو 18 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا۔ اس وقت ایم کیو ایم خوش تھی۔ اب کراچی میں ساتھویں ضلع پر اعتراض کیوں؟ مدت پوری ہونے پر الیکشن کمشن پر لازم ہے۔ 120 دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے۔
الیکشن کمشن سے مردم شماری لسٹ نہیں ملی‘ انتخابات کرانے سے قاصر ہیں: نثارکھوڑو
Aug 24, 2020