لاہور(سپورٹس ڈیسک)برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے ویسٹرن اینڈ سائوتھرن اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی حریف فرانسس تیا فوئی کو شکست دیدی ۔ مرے نے ساتھ چھ ‘تین چھ اور چھ ایک سے کامیابی سمیٹی ۔ ٹور نا منٹ سنسناٹی میں کھیلاجانا تھا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے نیویارک منتقل کر دیاگیا ۔
شائقین کو میچ کے دوران سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ مرے نے کہا کہ اچھا محسو س کر رہاہوں ‘اچھا آغاز ملا ہے ‘میری منزل یہاں آنا اور کولہے میں بہتری محسوس کر رہاہوں ۔ زیادہ میچز نہیں کھیلوں گا تاکہ انجری سے بچ سکو ں۔