بوکوحرام بے گھر لوگوں کو جنگجو بھرتی کر سکتی ہے،فوج اور شہریوں میں بہترین تعلق پیدا کرنا ہوگا:گورنر

لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کی بدامنی کا شکار شمال مشرقی ریاست بورنو کے گورنر عمروزولوم نے خبردار کیاہے کہ بوکوحرام کے باغی اندرونی طور پر بے گھر شہریوں(آئی ڈی پیز )کے کیمپوں سے جنگجو بھرتی کرنے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔گورنر نے کہاکہ یہ خطرناک ہے، اگر کیمپوں میں رہنے والے آئی ڈی پیز کو جو وہ نہیں ملتا جس کے وہ منتظر ہیں، خاص طور پر اپنے گھروں اور کھیتوں میں واپس جانا تو ان پر بوکو حرام میں شامل ہونے کیلئے دبا ڈالا جا سکتاہے۔ریاست کے صدر مقام مائیدوگوری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ اگر آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال نہ کی تو ان پر شامل ہونے کیلئے دبا ڈالا جا سکتا ہے۔گورنر نے خبردار کیا کہ اگرچہ ریاست میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہورہی ہے تاہم اب بھی خطرات ہیں کیونکہ  باغی اپنے ٹھکانوں میں چھپے ہوئے ہیں۔گورنرنے کہاکہ دہشت گردی، خاص طور پر بوکو حرام کو ختم کرنے کاایک طریقہ یہ ہے کہ فوج اور شہریوں میں بہترین تعلق پیدا کیاجائے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ فوج اپنی کوششوں میں شدت لائے گی تاکہ لوگوں کی اپنے علاقوں میں واپسی ممکن بنائی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...