کابل+قندھار(نوائے وقت رپورٹ +شِنہوا)افغانستان کے صوبے غزنی کے شہر غزنی میں سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ کر گاڑی تباہ ہو گئی جس میں بچوں اور خواتین سمیت7افرادہلاک ہو گئے جبکہ قندھار میں طالبان کا چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد جھڑپوں میں 4اہلکار مارے گئے۔افغانستان کے شہر غزنی ایک بار پھر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزنی میں دھماکہ خیز مواد سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے اوپر جیسے ہی گاڑی چڑھی تو زوردار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔علاوہ ازیںافغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں گزشتہ رات جھڑپوں کے دوران افغان قومی پولیس کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں، یہ صوبائی پولیس کے ترجمان نے اتوار کے روز بتا یا ہے۔ترجمان جمال بارکزئی نے شِنہوا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ضلع سپین بولدک کے علاقہ شاڈیز میں اے این پی کی ایک چوکی پر حملہ کردیا جس کے بعد کئی گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی، عسکریت پسندوں کا بھی جانی نقصان ہوا ہے۔
افغانستان میںدھماکہ،عورتوں،بچوںسمیت 7 جاں بحق،جھڑپوں میں 4اہلکار ہلاک
Aug 24, 2020