چین میں تیار جدید ٹیکنالوجی ، جنگی آلات، سنسر سے لیس فریگیٹ پاک بحریہ کے حوالے

Aug 24, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چین میں تیار کئے جانے وا لا  جدید 054 فریگیٹ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں سمیت چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران سمیت پاک بحریہ کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے۔ عالمی سطح پر درپیش کرونا وباء کی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم بحری ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس جبکہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے کموڈوراظفر ہمایوں نے کہا کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا درخشاں باب ہے۔ وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار 054فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چین میں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جہاز ہر قسم کے جدیدٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ پاک بحریہ کے بیڑے میں جہاز کی شمولیت سے امن برقرار رکھنے کی کاوشوں میں بہتری آئے گی اور پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اظفر ہمایوں کا کہنا تھا کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کادرخشاں باب ہے۔ وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ خصوصی تقریب میں چائناشپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین ودیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

مزیدخبریں