سی پیک کیخلاف غلط پراپیگنڈا مسترد، کشمیر پر بھارتی دعوے بے بنیاد: پاکستان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاک چین وزرائے خارجہ ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے پر پاکستان بھارت کا بیان سختی سے مسترد کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا بھارتی وزارت خارجہ کا جموں و کشمیر کو خود ساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور حقائق کے بر خلاف ہے۔ بھارتی دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم سی پیک کے خلاف بھارتی غلیظ پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے مایوس کن حد تک کوششیں کر رہا ہے، بھارت کا اس ایشو پر کوئی تاریخی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں، بھارت کے جھوٹے دعوے حقائق نہیں جھٹلا سکتے۔انھوں نے کہا بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، بھارت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے ہوئے ہے۔پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، کشمیر کے عوام کو عالمی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دے، کشمیریوں سے آزادانہ و غیر جانب دارانہ استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے خود ساختہ دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں، پاک چین مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک کے وزائے خارجہ کے سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے بعد جاری کیا گیا۔ جھوٹ سے حقائق کو چھٹلانا ناممکن ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...