کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر لائیو سٹاک اینڈ فشریز انجینئر عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت لائیو اسٹاک سیکٹر سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے فارمز کو معاشی طور پر مزید مستحکم کے لئے ڈیری ویلیو ایڈیٹ چین سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے, ان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے جبکہ پائیدار سیکٹرل نمو کیلئے سرکاری اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی کام کر رہی ہے یہ بات انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ فشریز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے ذریعہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ ایگریکلچرل گروتھ پروجیکٹ - لائیو اسٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔صوبایء وزیر نے کہا ہے کہ تھرپارکر ضلع میں عام طور پر مون سون میں کم بارش ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جانوروں کے لئے پینے کے پانی کی کمی دودھ کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔ لہذا ، دو پائلٹ ایم پی جی پر شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپ لگائے گئے ہیں۔ اس وقت پروجیکٹ کی فراہم کردہ سہولت سے لگ بھگ 1100 بڑے اور 10،000 چھوٹے جانور پینے کے لیے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ جانوروں کو بار بار پانی دینے سے دودھ کی پیداوار پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ قحط سالی کے دوران جانوروں کے لئے چارہ کی فصلوں کی کاشت کے لئے دو شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پمپ میتھریو سومرا میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لگائے گئے ہیں اور آئندہ اس میں مزید اضافہ کی تجویز بھی منصوبے میں شامل ہے۔
سندھ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی اولین ترجیح: عبدالباری پتافی
Aug 24, 2020