عالمی مہلک وبا کورونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 9افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 244ہوگئی ،496نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ شدہ کیسزکی تعداد 2لاکھ 93ہزار 261ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 496نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 9 ہزار 233، سندھ میں ایک لاکھ 28ہزار 284، خیبر پختونخوا میں 35ہزار 766، بلوچستان میں 12ہزار 527، گلگت بلتستان میں 2ہزار 682، اسلام آباد میں 15ہزار 515جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار 254کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 24لاکھ 63ہزار 513افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23ہزار 655نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2لاکھ 76ہزار 829مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 686مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 244ہوگئی۔ پنجاب میں 2ہزار 188، سندھ میں 2ہزار 367، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 248، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 64اور آزاد کشمیر میں 61مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے.