کاپی رائٹ اتھارٹی نے سعودی عرب کی الاتصالات کمپنی کو ملک بھر میں پہلے صوتی ٹریڈ مارک کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ یہ لائسنس جی سی سی ممالک میں رائج ٹریڈ مارک قانون اور لائحہ عمل کے تحت دیا گیا ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق صوتی ٹریڈ مارک اشیا اور خدمات کی پہچان کے سلسلے میں تجارتی اداروں کے لیے بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ تجارتی ادارے اس کی بنیاد پر صارفین سے معاملات کرتے ہیں۔ یہ داخلی اور بیرونی پہچان کے سلسلے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ بیشتر کمپنیاں اور ادارے اپنا سپیشل صوتی ٹریڈ مارک تیار کراتے ہیں اور اس حوالے سے مارکیٹ میں اپنی پہچان قائم کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں صوتی ٹریڈ مارک کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ جس طرح ناموں، حروف، دستخطوں، علامتوں، نمبروں، مہروں اور نقوش وغیرہ کو انفرادیت حاصل ہوتی ہے اور مختلف ادارے اس حوالے سے اپنی پہچان ریکارڈ کراتے ہیں۔ ویسے ہی صوتی ٹریڈ مارک بھی ہوتے ہیں۔ انہیں بھی قانونی تحفظ دیا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں پہلا صوتی ٹریڈ مارک جاری
Aug 24, 2020 | 13:08