35 سال سے ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں ، اتنا ظلم تو ہلاکو خان نےبھی نہیں کیا: وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان :اپوزیشن نے وفاقی وزیر کا آڑے ہاتھوں لے لیا

وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ 35 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا۔ ملک لوٹنے والے واجب القتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں اور اب ہم سابق حکمرانوں کی لوٹ مار کے بعد ملک کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں قائم لیبر کمپلیکس کے 504 فلیٹس کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ 35 سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، اتنا ظلم ہلاکو خان اور چنگیز خان نے نہیں کیا جتنا دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال انتہائی مشکل سے گزارے ہیں، سابقہ حکومت جاتے ہوئے ملک کو دیوالیہ کرگئی، قوم کے لیے آج بھی چور ڈاکو ہیرو اور ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے ملک میں مافیا کام کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی، چینی اور گندم کے بحران میں کاروباری مافیا کا اہم کردار ہے، سندھ میں چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندازوی کی جاتی ہے۔غلام سرور خان نے بتایا کہ 760 جعلی ڈگری والے ملازمین کو فارغ کرچکے ہیں جس میں 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرکے نکال چکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے اپوزیشن رہنمائوں نے وفاقی وزیر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنیئر وزیر سے ایسی باتیں سن کر مایوسی ہوئی ہے ہم ان سے ایسی توقع نہیں رکھتے ۔البتہ تحریک انصاف سے کچھ بھی توقع نہیں کرتے ایسی ہی روایات کے باعث ملک میں اخلاقیات کا جنازہ نکال رہا ہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے وزرا روز ڈھنڈورا پیتے دکھائی دیتے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا سب کچھ آپ کےکنٹرول میں ہے ؟ ۔

انہوں نے کہا کہہ کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں تو پھر یہ این آراو کیسے دے سکتے ہیں ۔انہوں نےوفاقی وزیر کی جانب سے واجب القتل قرار دیئے جانے پر اپنا مئوقف دیتے ہوئے کہا  کہ یہ سابقہ حکومتوں کا حصہ رہے ہیں کیا یہ خود کو واجب القتل کہہ رہے ہیں ؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاوفاقی وزیر کے بیان پر  کہنا تھاکہ ہم نے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا تو ان نااہلوں نے دو سالوں مٰیں ملک کو برباد کر دیا ہے اور ترقی کااشاریہ منفی میں ہو کر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہہ دو سالوں میں ملک کو برباد کرنے والوں کو اپنے الفاظ کے استعمال پر خیال کرنا چاہیے کیونکہ یہ سب خود مافیا کا حصہ ہیں اور اس مافیا نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔ مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں چینی کی فی کلو قیمت 52روپے تھی تاہم ہمیں ظالم کہنے والوں کی حکومت 100روپے سے زائد تک ایک کلو چینی فروخت کر رہے ہیں اور عوام کی جیب پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن