صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے آج فوجی سیمنٹ لمٹیڈ کے کنسلنٹس احمد سہیل اور محمد عثما ن ارشد اور ڈنڈوٹ سیمنٹ کے جی ایم اسد اللہ بٹ نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اورنئے سیمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے لئے این او سی کے حصول کے حوالے سے در پیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کار ی آئے گی۔اس لئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برادشت نہیں۔متعلقہ محکمیں محنت سے کام کرتے ہوئے ٹائم لائن کے اندر این او سی کا اجراء یقینی بنائیں۔
صوبائی وزیر نے کہا اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این او سی کے اجراء کے حوالے سے محکمہ صنعت وتجارت کے ڈپٹی سیکرٹری معید رانا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔جو متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔ صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے لئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت دیں گے۔
میں تما م درخواست گزاروں سے ان کی مشکلات کے حل کے لئے ذاتی طور پر ملوں گا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ہیں۔آپ سیمنٹ پلانٹ لگا کر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،آپ کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
محکمہ معدینات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے سائٹس کی بروقت نشاندہی کر ئے۔سیکرٹری صنعت وتجارت کیپٹن (ر)ظفر اقبال اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ملاقات میں موجودتھے