پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جارہی ہیں:صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین

Aug 24, 2020 | 16:44

 وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،جس میں علی عامر،چوہدری عبدالغفورپپو،جاوید اکرام ٹونی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واساکے افسران نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران حلقہ این اے 125میں صفائی ستھرائی و صاف پانی کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔علی عامراور متعلقہ چیئرمین حضرات نے صوبائی وزیر صحت کو حلقہ کے مسائل اور عوام کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ہمارے پاس اختیارات اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں۔پہلے دن سے عوام کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حلقہ این اے 125میں صفائی ستھرائی یا صاف پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔متعلقہ محکمہ جات کے افسران حلقہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزیدبہترکریں۔وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کئے تمام وعدے پورے کررہی ہے۔تمام چیئرمین حلقہ میں صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو آگاہ رکھیں۔ہماری حکومت کاغذی کارروائی نہیں بلکہ عملی طورپر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدارمیں آئی۔

مزیدخبریں