لاہور (سٹی رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے پولیس سروس گریڈ 20 ڈی آئی جی عہدہ کے 4 افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود کو تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کیا ہے۔ یہاں سے راجہ رفعت مختار سٹاف کالج کورس پر ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سے سی پی او فیصل آباد کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لیکر انہیں تبدیل کرکے ڈی آئی جی آپریشن لاہور تعینات کیا ہے۔ ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈاکٹر محمد عابد خان کو تبدیل کر کے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجاب حکومت نے 8 افسران کے تقرورتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ صائمہ احد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں سے ایڈیشنل سیکرٹری عدیلہ حفیظ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر افسران میں سے شفق سلیم کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن، شمائلہ منظور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ اور شیخ محمد طاہر کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ غوث الدین احمد سیکرٹری (ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی) لاہور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ مس نادیہ شفیق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔