نیویارک (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ممبر ممالک کیلئے 650 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کو شروع کر دیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے پروگرام کی منظوری دی تھی۔ پاکستان کو 2 ارب 77 کروڑ ڈالر قرضہ مل گئے۔ یہ قرضہ غیر مشروط طور پر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق رقم کی یہ منتقلی دنیا کو ویکسین کا شاٹ لگانے کے مترادف ہے۔ اس رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں اعتماد اور استحکام آئے گا۔ اس قرض سے عالمی معیشت دوبارہ ابھرے گی۔ تاریخی دن ہے۔ رکن ممالک نے 650 ارب ڈالرز وصول کر لئے۔ رکن ممالک اس رقم کو غیر مشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ یہ رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے‘ قرض کی ادائیگی کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ تقریباً 275 ارب ڈالر قرض ترقی پذیر ممالک کو گیا۔ کم آمدن والے ممالک کو 21 ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا گیا۔ سولہ ماہ میں کچھ ممالک 24 اراب ڈالر قرضہ لے چکے ہیں۔ چوراسی ممالک کو 117 ارب ڈالر کی نئی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے2ارب77کروڑ ڈالر مل گئے
Aug 24, 2021