امریکہ نے افغانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے نقل مکانی پر اکسایا: ذبیح اﷲ مجاہد

Aug 24, 2021

کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان ترجمان اور سربراہ ثقافتی کمشن ذبیح اﷲ مجاہد نے کابل میں لویہ جرگہ ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانوں کو ملک نہیں چھوڑنا چاہئے۔ خودکفالت کے اقتصادی منصوبے کے تحت افغانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ ملک کی معاشی بنیاد مضبوط کرنا نئی افغان حکومت کی ترجیح ہو گی۔ امریکہ انخلاء پر افغانوں کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔ اس لئے انہیں نقل مکانی پر اکسایا۔ امریکہ نے افغانوں کو وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے۔ امریکہ نے افغانوں کو کابل ائرپورٹ اور قطر میں کوئی سہولت نہیں دی۔ طالبان افغانوں کی جان و مال کی حفاظت کی بار بار یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ طالبان آمرانہ حکومتی نظام نہیں چاہتے۔ طالبان ایسا نظام چاہتے ہیں جو کرپشن ختم کرے اور عوام کے مسائل حل کرے۔

مزیدخبریں