مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) نئے اسلامی سال کے استقبال کے حوالے سے غسل کعبہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے غسل دینے کا اعزاز حاصل کیا۔ غسل کعبہ کی تقریب میں مکہ کے نائب امیر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔ اس سال تقریب کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوئی۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات، زائرین کا طواف معمول کے مطابق جاری رہا۔گورنر مکہ نے کعبہ کو اندر سے عرقِ گلاب و آبِ زمزم سے غسل دیا۔ اس موقع پرحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی شرکت کی۔