کرونا وائرس: ووہان لیب سے اخراج کا نظریہ سائنسی سے زیادہ سیاسی: گارڈین 

لندن (شِنہوا) گارڈین اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ووہان لیب سے اخراج کا نظریہ سائنسی سے زیادہ سیاسی ہے۔ وائرس کی ابتدا کے بارے میں اس ہفتے بائیڈن کا جو بھی تجزیہ ہے، عالمی وبا کی وجہ جانوروں کے مسکن کی تباہی ہے۔ جہاں تک بیماری کے "لیب سے اخراج" کے نظریہ کا تعلق ہے توسائنسدانوں نے اخبار میں اس نظریہ کی تردید کی ہے۔ ویلکم ٹرسٹ کے سربراہ سر جیریمی فارار نے اپنی حالیہ کتاب میں واضح کیا ہے کہ انہوں نے دوسرے محققین کے ساتھ  جا مع مشاورت کے بعد اپنا ذہن بدل لیا ہے حالانکہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ نوول کرونا وائرس ایک وائرس تحقیقاتی مرکزسے نکلا ہے۔ فارار کے حوالے سے کہا گیا کہ فی الحال چیزوں کی موجود گی کے مطابق شواہد مضبوطی سے بتاتے ہیں کہ نوول کرونا وائرس قدرتی طور پر ایک جنس سے دوسری جنس میں منتقل ہونے پر پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن