اسلام آباد(وقائع نگار)سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے نیویارک قیمتی فلیٹ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی۔وکلاء کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طبعیت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،استدعا ہے کہ عدالت حاضری سے استثنیٰ منظور کرے، درخواست میں یہ بھی کہاگیاکہ لاہور میں درخواست گزار کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد طبی ماہرین نے آرام اور سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جس پر آج ڈویڑن بنچ سماعت کرے گا۔
نیویارک فلیٹ کیس ،زرداری کی حاضری سے استثنی کیلئے درخواست
Aug 24, 2021