علما کونسل کل حلیف جماعتوں سے مشاورت کیلئے اجلاس بلا رہی ہے‘ طاہر اشرفی 

Aug 24, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان علما کونسل کل موجودہ حالات پر حلیف جماعتوں سے مشاورت کیلئے اجلاس بلا رہی ہے۔ پاکستان علما کونسل افغانستان کے مسئلہ پر حکومت پاکستان ، اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی کے موقف کی تائید کرتی ہے۔ افغانستان میں ایک مضبوط مستحکم قومی اسلامی حکومت افغانستان اور خطہ کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ افغان طالبان کی طرف سے موجودہ حالات میں اپنائی جانے والی پالیسیاں قابل اطمینان ہیں۔یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشر ق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا افغان طالبان کا افغان سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے دینے کا اعلان مستحسن قدم ہے۔ 

مزیدخبریں