مظفر آباد، اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، نیوزرپورٹر)آزادجموںوکشمیر کونسل کے 4ممبران کے چار ممبران کا انتخاب ہوگیا ہے۔ ،تحریک انصاف آزادکشمیرکے تین جبکہ پیپلزپارٹی کے ایک امیدوارممبرکشمیرکونسل منتخب ہوئے ہیں۔اس کے لیے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں صبح 10بجے سے دن 02بجے تک پولنگ ہوئی۔ خواجہ طارق سعید 15 ،سردار رزاق خان 12،شجاع خورشید راٹھور 11 ،محمد یونس میر 11 ووٹ لیکر کشمیر کونسل کی رکن منتخب ہوگئے ۔جبکہ پرویز اشرف نے 01 ووٹ حاصل کیا اور اصغر قریشی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔