راولپنڈی (جنرل رپورٹر)دنیا بھر میں لوک موسیقی کو پہچان دینے والے طفیل نیازی کے چھوٹے بھائی معروف لوک اور صوفی گائیک قربان علی نیازی انتقال کر گئے، وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آبادکے پمز ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔قربان نیازی 50 سال سے فن موسیقی سے وابستہ تھے.انھوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔حکومت پاکستان نے ان کے فن کے اعتراف میں انھیں تمغہ امتیاز سے نوازہ تھا۔ان کونیوکٹاریاں قبرستان آئی جے پی روڈ،راولپنڈی میں ان کے بیٹے کے پہلومیں سپردخاک کیا گیا۔ ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل وقاراحمدنے اپنے پیغام میں کہا کہ قربان نیازی کی ناگہانی موت سے پاکستان ایک بڑے فنکارسے محروم ہوگیا۔